ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
کراچی ( پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.23 فیصد بڑھ گئی۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی۔ کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا قیمت 2411.77 روپے ہوگئی۔ چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی۔ انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے فی درجن قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی۔ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی سمیت گڑ، دال ماش، باسمتی چاول، دال مسور بھی مہنگی۔ ایک ہفتے میں کیلے، دال مونگ، پیاز اور لہسن سستے ہوئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔