عمران خان اس قابل نہیں کہ مزاکرات کئے جائیں

عمران خان اس قابل نہیں کہ مزاکرات کئے جائیں
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اس قابل نہیں ہیں کہ ان کے ساتھ مزاکرات کئے جائیں۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے فارن فنڈد فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مزاکرات کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے اورسڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی ،فارن فنڈد فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دے ، 5سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا، این آر او نہیں دیا، ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر ایک متکبر، ضدی اور خود پرست طاقتور کو قانون کے نیچے لایا ہے؟، ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کے خفیہ اکانٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو ڈسکہ میں ووٹ کے تھیلے اور الیکشن عملہ اغوا کرتے پکڑا تھا ؟ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کی توشہ خانے کی ڈکیتیاں پکڑی ؟۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہرجانے کے نوٹس سے پہلے فارن فنڈد فتنہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔