قومی کرکٹرز کو بذریعہ ای میل سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے، ذرائع

قومی کرکٹرز کو بذریعہ ای میل سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے، ذرائع
لاہور: ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو بذریعہ ای میل سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے جلد سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کے بعد کھلاڑیوں کو بقایاجات کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی ۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ورلڈکپ سے پہلے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔