ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ اُن کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت نہ آئے۔ سابق وزیر اعلیٰ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے اُن کے وارنٹ گرفتاری کیے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ختم کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 11 نومبر کو ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔