قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن نے ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض لایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے کارگو کو منزل تک پہنچایا جائے گا، معاہدے کا باقاعدہ اطلاق 29 اکتوبر 2025 سے ہوگا، جس کا مقصد قومی ایئرلائن کے کارگو آپریشنز کو وسعت دینا ہے۔