ویب ڈیسک: سعودی عرب دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے نیوم شہر میں دنیا کا پہلا ' اسکائی اسٹیڈیم' بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 350 میٹر اونچا اسٹیڈیم 2032 تک مکمل ہو جائے گا جہاں 2034 فیفا ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جانے کی توقع ہے۔
???? Saudi Arabia is set to construct the world's first "sky stadium”. ️
— Transfer News Live (@DeadlineDayLive) October 27, 2025
It will be suspended 1,150 feet above the ground, the venue is expected to open around 2032 and will host matches for the 2034 FIFA World Cup. ????????
pic.twitter.com/LO7WE3RIMV
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں 46000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
اسٹیڈیم کے ڈیزائن کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔