آزاد کشمیر میں حکومت تبدیلی کیلئے ایوان صدرکا استعمال درست نہیں،راجہ فاروق حیدر

آزاد کشمیر میں حکومت تبدیلی کیلئے ایوان صدرکا استعمال درست نہیں،راجہ فاروق حیدر
کیپشن: آزاد کشمیر میں حکومت تبدیلی کیلئے ایوان صدرکا استعمال درست نہیں،راجہ فاروق حیدر

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر نے وفاقی علامت ایوان صدر کے سیاسی استعمال پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوان صدر کا استعمال درست نہیں تھا۔ 

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ان تحفظات کا اظہار پبلک نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ خصوصی گفتگو میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ایوان صدر میں تین میٹنگز ہوئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنی چاہیے تھی۔

راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر میری جماعت کے بھی صدر میاں نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا تھا۔ پیپلز پارٹی بھی اپنی قیادت، آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعد ہی فیصلے کرتی۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا، اس میں کوئی قباحت نہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر میں اجلاس اور پھر میڈیا میں آنا آزاد کشمیر کی سیاسی تبدیلی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایوان صدر کا استعمال سیاسی غیرجانبداری کے اصولوں کے منافی ہے۔ فیصلہ پیپلز پارٹی ضرور کرے لیکن ریاستی علامتوں کا سیاسی استعمال درست نہیں۔

Watch Live Public News