بانی پی ٹی آئی کی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

بانی پی ٹی آئی کی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج
کیپشن: بانی پی ٹی آئی کی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔ عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔ 

عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات ہیں؟ پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار پر ایک سو 7 مقدمات درج ہیں۔ 

یاد رہے کہ 2023 میں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کی تھی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News