ویب ڈیسک: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کیجانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ اسکو گرفتار کرکے کل پیش کریں۔
ہادی علی چٹھہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔ تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ آرڈر اناؤنس ہوگیا ہے اب آپ کل ہی آئیں۔