(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آزادکشمیر کے ساتھ معاملات طے پا گئے، پیپلزپارٹی نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود پی پی حکومت میں صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے، بیرسٹر سلطان محمود بطور صدر آئینی مدت پوری کریں گے۔
خیال رہے کہ بیرسٹر سلطان گروپ نے پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پیپلزپارٹی میں تاحال شمولیت نہیں کی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان گروپ کو آزادکشمیر کابینہ میں بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔