(ویب ڈیسک ) گلوکارہ نصیبو لال نے فیس بک پوسٹ و اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔
پاکستان کی نامور پنجابی گلوکارہ نصیبو لال نے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر لب کشائی کردی۔انہوں نے فیس بک پوسٹ و اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔
نصیبو لال نے کہا کہ ’الحمدللّٰہ میں دادی بن گئی ہوں، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے اپنے پوتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا، ’بیٹے کے لیے کوئی خوبصورت اور منفرد نام تجویز کریں‘۔
خیال رہے کہ قبل ازیں مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گلوکارہ کے یہاں 55 برس کی عمر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔