پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر

پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک ) پاکستان  میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے سمری تیار کرلی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں نومبر میں آئندہ پندرہ روز  کیلئے   پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق   اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل  کیلئے سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ 15 دنوں کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے فی لیٹرہے۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 159.76 روپے اور مٹی کا تیل 176.81 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265.37 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 277.92 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

Watch Live Public News