(ویب ڈیسک ) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو موبائل اسٹوریج کے مسائل سے بچانے میں مدد دے گا۔
WaBetaInfo کے مطابق یہ فیچر جلد واٹس ایپ کا حصہ بنے گا اور اس کا مقصد اسمارٹ فونز کی اسٹوریج کی حفاظت کرنا ہے۔
واٹس ایپ صارفین بہت سے میسجز وصول کرتے ہیں ، ان میں ویڈیوز اور تصاویر بھی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اسٹوریج تیزی سے بھر جاتی ہے لیکن اس نئے فیچر سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف مخصوص چیٹ میں بھیجی گئی تصاویر ، ویڈیوز دیکھ سکیں گے بلکہ وہاں موجود بڑی فائلز ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

پہلے صارفین کو یہ کام کرنے کیلئے عمومی اسٹوریج سیٹنگز میں ممکن تھا لیکن اب اس نئے فیچر کے بعد ہر چیٹ کیلئے الگ کنٹرول دستیاب ہوگا۔
فی الحال یہ فیچر مکمل طور پر تمام آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوا، لیکن بہت جلد دستیاب ہوجائے گا۔