پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان بھی مستعفی، آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے کا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا، وسیم خان چیئر مین کرکٹ بورڈ سے اختلافات اور نئی انتظامیہ میں اپنے اختیارات کے کم ہونے پر ناراض تھے۔ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز شرح سوا تین فیصد کے قریب رہی، کورونا سے مزید 52 مریض جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا کے 3ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایم 9 موٹروے پر کراچی نوری آباد کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرک میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق جبکہ بیس سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، بس زائرین کو لیکر کراچی سے خیر پور جا رہی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،4 اہم کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد بارودی سرنگ دھماکوں، معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور حملوں میں بھی ملوث تھے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات کا معاملہ، وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتمادمیں لینے کا فیصلہ، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے بلالیا، پارٹی واتحایوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان دیگر اہم قومی معاملات پر بھی اراکین کو آن بورڈ لیں گے۔