اربوں کے الزامات لگے مگر دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی

اربوں کے الزامات لگے مگر دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی

لاہور(پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء نے اربوں کھربوں کے الزامات لگائے گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہ لاسکے،عمران خان اور انکے چیلوں کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ 

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنو ں سے حکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے، 3سال میرا اورمیرےخاندان کے خلاف بےبنیاد الزامات لگائے گئے، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،چاہتاہوں حقائق سے آگاہ کروں.

شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے بیانات چلادیئے، انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کےحواری مجھ اورخاندان پر تہمتیں لگاتے رہے،برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے ، حکومت کی فوج ظفر موج ٹی وی پر دن رات پراپیگنڈا کرتی رہی، ہم نے 10سال پنجاب میں اور 5سال وفاق میں عوام کی خدمت کی، ہماری جماعت کے لوگوں کو جیلوں میں بھجوادیا . اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مزید کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملتان میٹرو کی تفصیلی انکوائری کی گئی لیکن کچھ نہ ملا، مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ڈیفیڈ کے لاکھوں پاؤنڈز کھائے ہیں، میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، ڈیوڈ روز کو پاکستان بلاکر عمران نیازی سے ملوایا گیا، ڈیوڈ روز کی اسٹوری کا کیا حشر ہوا ،وہ آپ نے دیکھ لیا، میں نے 2مرتبہ جیلیں کاٹی ہیں، عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے، مجھے 2005میں زلزلےکے دوران جلاوطن کیاگیا ، عمرا ن خان کے اسپیشلسٹ نےکہا جو ہم نے لکھا اس میں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں.

انہوں نے کہا این سی اے نے کہاکہ ہمیں دسمبر 2019کوایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست ملی، برطانیہ نے ایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ منجمد کیے، ہم پر نیب اور ایف آئی اے میں بھی کھربوں کے الزامات عائد ہوئے .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔