پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر صدرِ پاکستان ڈاکڑ عارف علوی اور نگران وزیراعظم کانوارالحق کاکڑ نے قوم کے نام پیغام دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی زندگی اللّٰہ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے۔ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپ ﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔