پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈاپورنےتہلکہ خیزبیان جاری کردیا

پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈاپورنےتہلکہ خیزبیان جاری کردیا
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈاپورنےتہلکاخیزبیان جاری کردیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کے لئے تیار رہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے بغیر ہمارے پاس کوئی حل نہیں، آخری وارننگ ہے، تمام اداروں کو پیغام ہے کہ سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں، پنجاب پولیس کے اہلکار پھنس گئے تھے لیکن ہم نے انہیں چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد اگر ہم پر گولی چلائی گئی تو ہم گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر اگر ایک گولی چلائی گئی تو ہم دس گولیاں چلائیں گے، اگر ہم پر شیلنگ کی گئی تو جواب میں شیلنگ کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کے لئے تیار رہے، انقلاب کے بغیر اس وقت ہمارے پاس کوئی حل نہیں، تمام قبائل ہماری پارٹی میں ہیں، قبائل جرگہ کریں اور متحد ہوں۔

Watch Live Public News