ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علماء اسلام (ف) کا پانچ سال کے لئے بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے جے یو آئی (ف) کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا،ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم کردار ہے۔
ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علماء اسلام (ف) ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی، مولانا فضل الرحمان کی قیادت اور وژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی.
وزیر اعظم نے مولانا غفور حیدری کو بھی جمیعت علمائے اسلام (ف) کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی.