ویب ڈیسک:فیصل آباد میں بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کی اختتامی تقریب، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اقبال اسٹیڈیم پہنچے، محمد حسنین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی لے اڑے، وننگ ٹیم کو تین کروڑ ،رنر اَپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ کی انعامی رقم ملی۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں منعقد بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ اختتام پذیر ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اقبال اسٹیڈیم پہنچے، چیف سیکرٹری پنجاب بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ موجود تھے،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، آر پی او ڈاکٹر عابد علی بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
فائنل میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر پینتھرز کے ساجد علی پلیئر آف دی فائنل میچ قرار، پچاس ہزار کیش دیا گیا، ٹورنامنٹ کے بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ عثمان خان قرار،انرجیٹک پلئیر آف دی ٹورنامنٹ عثمان خان قرار پائے،عثمان خان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہے۔
بہترین باؤلنگ کرنے پر محمد سنین پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، محمد حسنین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی لے اڑے، محمد حسنین نے ٹورنامنٹ میں کل 17 وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا کہناتھا کہ میں اللّٰہ کا بے حد شکر گزار ہوں، کوشش کی کہ بہترین پرفارمینس دوں،ٹریننگ پر فوکس کیا، اچھا پرفارم کر پایا، لائن میں بولنگ کی، باؤلنگ کوچ نے بہت زیادہ گائد کیا۔
مارخورز کو رنرز اپ کی ٹرافی سے نوازا گیا، کیپٹن افتخار احمد نے ٹرافی ریسیو کی،افتخار احمد کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں اچھی پارٹنر شپ نہیں ہو سکی، آج پینتھرز کا دن تھا، پینتھرز نے بہترین کرکٹ کھیلی۔
پینتھرز ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہناتھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کراؤڈ دیکھنے کو ملا،فیصل آباد کے کراؤڈ کا شکریہ!کوشش کی پوری تیاری سے میدان میں آئے،کھلاڑیوں نے پریشر پر قابو کیا اور اچھی کارکردگی پیش کی،ٹیم نے ذمہ دارانہ طریقے سے کھیلا۔
پینتھرز کی وننگ ٹیم کو تین کروڑ کی انعامی رقم دے گئی،دوسرے نمبر پر آنے والی مارخورز کی ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ کی انعامی رقم ملی۔