بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی ملی،حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی، محسن نقوی

بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی ملی،حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی، محسن نقوی
کیپشن: بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی ملی،حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی، محسن نقوی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین اور  صدر  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی  کو کرارا جواب دیدیا۔

صدر اے سی سی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے لکھا کہ ایساکرناکھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔

محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر  جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو  تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

Watch Live Public News