روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، چار افراد ہلاک، 67 زخمی

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، چار افراد ہلاک، 67 زخمی
کیپشن: روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، چار افراد ہلاک، 67 زخمی

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنایا جہاں سینکڑوں ڈرونز اور میزائل داغے گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے جب کہ متعدد رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اور طبی مراکز تباہ ہو گئے۔

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ایک رات میں 595 ڈرونز اور 48 میزائل داغے جن میں سے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے۔ اس بڑے حملے کا اصل ہدف کیف اور قریبی علاقے تھے۔

روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ فوجی انفراسٹرکچر، فضائی اڈوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ماسکو نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک بار پھر عالمی برادری سے روس کی توانائی کی آمدنی کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، کیونکہ ماسکو انہی وسائل سے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

2025 میں روسی حملوں نے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔ زیلنسکی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم پہلے ہی تعینات کیا جا چکا ہے مزید دو کی آمد جلد متوقع ہے۔

Watch Live Public News