قومی ٹیم نے فائنل کی پوری فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی

قومی ٹیم نے فائنل کی پوری فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی
کیپشن: قومی ٹیم نے فائنل کی پوری فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں سال 7 مئی میں بھارت کے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کو دینے کا علان کیا ہے۔

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد محسن نقوی بھی ڈٹ گئے ٹرافی واپس بھجوا دی۔ اس طرح بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، جس میں ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں۔

سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے، پاکستان کو کھیل کے میدان میں یک طور پر ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

Watch Live Public News