سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی
کیپشن: سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع میں آج آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی بارش متوقع ہے۔

ادھر کراچی میں درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کل یہ بڑھ کر 38 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید یہ کہ کل کراچی کے بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News