ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کابینہ سے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان آج پالیسی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
میڈیا کو نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر بریفنگ دی جائے گی۔