100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کر لیا

100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کر لیا
کیپشن: 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن پی ایس ایکس 100 انڈیکس کا آغاز   مثبت ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 854 پوائنٹس کے اضافے سے 163,111 پوائنٹس پر دیکھا گیا جو کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 162,912 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ 26 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مثبت کاروباری دن رہا اور 100 انڈیکس 2 ہزار 976 پوائنٹس کے اضافے سے 162,257 پر بند ہوا۔

Watch Live Public News