ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ روپے کی سطح عبور کرگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 5058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کا ریٹ 59 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔