(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کو الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کے لیے اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اسکیم کی گاڑیاں 2 مرحلوں میں فراہم کی جائیں گی، اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس، 3170 رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جب کہ الیکٹرانک رکشےاور لوڈرزکے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے قرض دیا جائے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس، 1 ہزار ای رکشے اورلوڈرز فراہم کیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس، 2171 ہزار رکشے اورلوڈرز دیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ای بائیکس قرض 2 سال اور ای رکشہ قرض 3 سال کیلئے ہوگا، قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی جب کہ صارف کو قرض صفر فیصد مارک پر ملے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 فیصد ای بائیکس خواتین کو فراہم کی جائیں گی، 10فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد، کوریئرز کو فراہم ہوں گی جب کہ فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔