(ویب ڈیسک ) آئی فون 17 خریدنے والوں کے لیے بری خبر آگئی ہے۔ ٓئی فون کی اس نئی سیریز میں ایپل انٹیلی جنس(AI) فیچر میں بگ کی اطلاعات ہیں۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز متعارف کرانے کے چند دن بعد سے ہی خریداروں کی جانب سے نئے متعارف کرائے گئے چاروں ماڈلز میں سافٹ وئیر بگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 17 کے متعدد صارفین کو اپنے فونز میں ایپل انٹیلی جنس(Al) فیچرز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے صارفین اے آئی فیچرز اور ٹولز استعمال کرنے سے قاصر ہیں ۔
اس کے علاوہ یہ بھی خبریں ہیں کہ فون کی اسٹوریج میں موجود اے آئی فیچرز کو انسٹال کیے جانے کے باوجود بھی یہ فیچرز ڈیوائس پر کام نہیں کررہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل انتظامیہ اس بگ سے واقف ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے اس پر کام کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایپل نے رواں ماہ آئی فون 17 سیریز کے 4 ماڈلز آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس متعارف کروائے ہیں۔نئے ماڈلز میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ کو تمام فونز کا حصہ بنایا گیا ہے۔