وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فیصل آباد میں میٹروبس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فیصل آباد میں میٹروبس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے   فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بڑ ے اعلانات کردیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے فیصل آباد میں اے آر ٹی اور میٹروبس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اس کے علاوہ انہوں نےنوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کا قیام،40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح  اورفیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے کو۔ابلیشن مشین دینے کا اعلان بھی کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ   پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے لئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم نواز چھوڑے گئی نہیں۔سیلاب زدگان کی مدد کررہی ہوں تو لوگوں کو کیا تکلیف ہے؟ ، پنجاب کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، دوسرے بھی مہربانی فرما کر مداخلت نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ  میرے پنجاب کا پانی اور ہمارا پیسہ ہے، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف؟،   بھارت  نے نہریں نکال کر اپنے صحراؤں کو سیراب کیا۔  لوگوں کو تکلیف ہے کہ شہباز شریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے۔ پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی اٹھا کر کھڑا رہے گا۔  ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے ایک جیسا شیئر ملتا ہے، آپ کیوں نہیں عوام پر لگاتے؟ ۔

مریم نواز  نے کہا کہ   پنجاب اپنے حصے کے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟، مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا تو دوسروں کو اس پر کیوں اعتراض ہے۔ پنجاب نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں یہ کرے اور یہ نہ کرے۔دوسروں کو ملے تو پنجاب خوش ہوتا ہے کیونکہ ہم پہلے پاکستانی ہے۔ لوگ اپنا وقت گالم گلوچ اور پگڑیا ں اچھالنے پر لگاتے ہم عوام کی خدمت پر لگاتے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کے پی کے کا جلسہ ان کے لئے عبرت کا مقام بن کر رہ گیا ہے۔ دوسروں پر سیاہی اور جوتا مارنے کی ترغیب دیتے تھے آج ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟، دوسروں کو جوتے مارنے پراکسانے والے آج ایک دوسرے کو جوتے ماررہے ہیں۔ تاریخ میں کبھی کسی نے نہیں دیکھا، ایک ہی سیاسی جماعت کے لوگ ایک دوسرے کو گالی اور بوتلیں ماررہے ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن)مشکل سے گزری تو سب ملکر سیسہ پلائی دیوار بن گئے ان پر برا وقت آیا تو تتربتر ہوگئے۔ عوام کا وقت بدتمیزی اور گالم گلوچ پر خرچ کیا تو یہی انجام ہونا تھا۔ مسجد نبویؐ میں شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔  اللہ تعالیٰ نے   شہباز شریف کو الحرمین وشریفین کا محافظ بنا دیا۔ شہباز شریف کا جہاز سعودی حدود میں داخل ہوا تو فائٹر جیٹ نے سلامی دی۔   شہباز شریف جہاں جاتے ہیں،ان کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں سے قدرت انتقام لے رہی ہے۔ہماری توجہ صرف عوام کی خدمت پر مرکوز ہے۔ پنجاب میں اٹک سے رحیم یارخان تک سڑکیں بن رہی ہیں، میٹرو اورا ورنج لائن بھی بنائیں ۔سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور لاہور میں کینسر کا سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنارہے ہیں۔ پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت 90ہزار گھر بن رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  بی آئی ایس پی ہر مسئلہ کا حل نہیں، بی آئی ایس پی 10 ہزار دیتی اور ہم نے لوگوں کو10 لاکھ دینے ہیں۔   پنجاب نے سیلاب میں اپنے لوگوں کا ہی نہیں بلکہ ان کا ذریعہ معاش بننے والے جانوروں کا بھی خیال رکھا۔تاریخ کے بد ترین سیلاب میں تین دریا بپھر گئے، تین ماہ مسلسل بارش ہوتی رہی، سینکڑوں دیہات اور شہر زیر آب آگئے۔ پنجاب حکومت، کابینہ، انتظامیہ، ریسکیو، ہیلتھ سب نے راتیں جاگ کر عوام کی خدمت کی۔ 2.5 ملین لوگوں کو ریسکیو نہ کرتے تو جانی نقصان بہت بڑا ہوجاتا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کو سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ رانا ثناء اللہ صاحب پر وہ جھوٹا مقدمہ بنا جس کی سزا موت تھی۔ مخالفین کو کہتی ہوں کہ مجھے پر بات کریں تو جواب نہیں دوں گی لیکن پنجاب پر بات ہوگی تو چپ نہیں رہوں گی۔ ہم کام کریں گے تو تصویریں بھی آئیں گی۔اللہ تعالیٰ نے پنجاب کے عوام کی ذمہ داری مجھے دی ہے۔ پنجاب پر بات کریں گے توگھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔ فیصل آباد خاص طور پر زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے عزت احترام دیا۔کبھی نہیں بھولوں گی۔

Watch Live Public News