جدہ: ( پبلک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ https://twitter.com/pmln_org/status/1520181766266445824?s=20&t=0Ay6PyRstf170CR2SJEL4A وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔ منصب وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اللہ کے حضور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1520185741309001728?s=20&t=0Ay6PyRstf170CR2SJEL4A ہفتہ کو وزیراعظم تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ اور جدہ میں بھرپور دو روز گزارنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے اور وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ https://twitter.com/MoIB_Official/status/1520282303917969408?s=20&t=0Ay6PyRstf170CR2SJEL4A وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔