جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
کیپشن: جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اگر پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو دیکھا جائے تو اس میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر اور   تریسٹن اسٹبز جیسے مایہ ناز  بلے باز شامل ہیں۔ 

 دوسری جانب اگر جنوبی افریقا کی بولنگ لائن کو دیکھیں تو یہاں بھی اچھے بولرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن اور تبریز شمسی جیسے مایہ ناز بولرز بھی شامل ہیں۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقاکے اسکواڈ میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج،  ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور  ریان ریکیلٹن شامل ہیں۔ 

جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔