عالمی میڈیاپر بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات

عالمی میڈیاپر بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات
کیپشن: عالمی میڈیاپر بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ ناکام آپریشن کے بعدعالمی میڈیا بھی مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بول اٹھا۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کی ایماء پر مسلمانوں پر تشدد اور مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگائے گئے۔اتر پردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا میں مسلمانوں پر حملوں اور دھمکیوں کی نئی لہر چل نکلی۔ مودی سرکار کی مسلم دشمنی کی انتہا، بھارتی ڈیجیٹل میڈیامسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگا۔

الجزیرہ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارت میں 20 نفرت انگیز اسلاموفوبک گانے ریلیز ہوئے۔بی جے پی رہنما نیتیش رانے نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل کردی۔کشمیری مسلمانوں پر حملے، بھارت بھر میں 21 سے زائد اینٹی مسلم تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

حملے کے بعد بھارت میں مسلمان مریضوں کا علاج روکنے اور طلباء پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

واشنگٹن ڈی سی کے "مرکز برائے مطالعۂ منظم نفرت" کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم دشمنی شدید بڑھ چکی ہے۔ 

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی مسلمانوں کیخلاف نفرت بھڑکا کر سیاسی مقاصد حاصل کر رہا ہے۔مودی ہندو مسلم فسادات کو ہوا دے کر خطے میں کشیدگی بڑھانے میں مصروف ہے۔

Watch Live Public News