جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے سرحدی دیہات خالی کرانے کا عمل جاری

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے سرحدی دیہات خالی کرانے کا عمل جاری
کیپشن: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے سرحدی دیہات خالی کرانے کا عمل جاری

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعدبھارتی جنگی جنون جاری ہے۔پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے۔بھارتی فوج نے سامبا کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔اس سے پہلے اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔

بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروا دیے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے۔بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔

Watch Live Public News