بھارت نے قومی سلامتی ایڈوائزری بورڈ بعد از مرگ تشکیل دیدیا

بھارت نے قومی سلامتی ایڈوائزری بورڈ بعد از مرگ تشکیل دیدیا
کیپشن: بھارت نے قومی سلامتی ایڈوائزری بورڈ بعد از مرگ تشکیل دیدیا

ویب ڈیسک: بھارت نے قومی سلامتی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیدیا۔سابق را سربراہ الوک جوشی کوبھارت نے نئے سیکورٹی بورڈ کاسربراہ مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو اب یاد آیا کہ مشورہ لینا بھی ضروری ہوتا ہے؟ مشاورت کے بغیر الزام، ثبوت کے بغیر واویلا ,مودی کا مخصوص انداز،،، پہلگام کا جھوٹا ڈرامہ اور اب قومی سلامتی ایڈوائزری بورڈ کی بعد از مرگ تشکیل۔

پہلے الزام لگاؤ، پھر ایڈوائزری بورڈ بناؤ , یہی ہے بھارت کی شفافیت؟ پہلگام پر فیصلے بغیر عقل و مشورے کے، اب دنیا کو  کیا جواب دوگے ؟بھارت کا نیا سلامتی مشاورتی بورڈ , پرانے جھوٹ کیسے چھپائے گا؟ مودی حکومت نے بغیر دماغ کے فیصلہ کیا، اب بورڈ بنا کر کیا پچھتاوا ہے؟

نیشنل ایڈوائزری اب بنی، تو پہلگام پر فوری الزام کس کے حکم پر تھا؟ بھارت کی پالیسی پہلے الزام، بعد میں تحقیق , کیا یہی ہے بڑی جمہوریت؟ پاکستان سے پہلے مودی کو اپنی ایڈوائزری کی تلاش تھی , دیر آید، نالائق آید۔

Watch Live Public News