پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں جاری

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں جاری

(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے  کہ پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں ۔ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں ، جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق  یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔

پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پر عزم ہیں ۔ ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان  قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔

Watch Live Public News