’پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں‘

’پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں‘

لاہور(پبلک نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم جلسے اور شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے، طوطا اور مینا کی غیر موجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کیں۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا شہباز شریف کہتے ہیں کہ موقع ملا تو ملک کے تمام مسائل حل کریں گے، چالیس سال پنجاب پر حکومت کرنے والوں کو ایک اور موقع کا انتظار انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے، عوام باشعور ہو چکی، شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی، اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہا ن نے یہ بھی کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سیاسی بے روزگار مولانا فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے، اب مولانا پی ڈی ایم اور ن لیگ سے پیسے اینٹھنے کے چکر میں احتجاج کی کال دے رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کو جان لینا چاہیئے شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تین سال کامیابی و کامرانی سے مکمل کیے ہیں۔اب بھی اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں سے حکومت کو کئی خطرہ نہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔