ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری

ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری
کراچی ( پبلک نیوز) وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری۔ ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزرات خزانہ کے مطابق برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ جولائی میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ ملکی برآمدات 19.7 فیصد اور درآمدات میں 51.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وزرات خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 30.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ مجموعی زرمبادلہ ذخائر 27ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی شرح تبادلہ165.21روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ ٹیکس ریونیو فیصد 42.5 فیصد اضافے سے 414ارب روپے رہا۔ نان ٹیکس آمدنی میں 12.3 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال کے پہلے ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 133.7ارب روپے منظورکئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 8.4 فیصد رہی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جون 2021 میں 18.4فیصد تک پہنچ گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔