ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل سہولیات واپس لینے کی افواہوں پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، عمران خان کی سکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،انہیں ایک انگریزی روزنامہ روزانہ دیا جاتا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ہے،اس کے علاوہ ان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔