ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج ہوا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ 28 اگست کو درج کیا گیا۔ ملزمان نے فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیراعلیٰ کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو تصاویر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں نفرت اور اشتعال انگیزی کا باعث بن رہے تھے۔