ایشوریا نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردیے

 ایشوریا نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردیے

ویب ڈیسک: سلمان خان اور ایشوریا رائے ایک دوسرے سے جدا کیوں ہوئے؟  دونوں کے علیحدہ ہونے کے باوجود لوگوں کی دلچسپی اس میں قائم رہی، بریک اپ کے قبل کئی ایسے واقعات ہوئے جو ان دونوں کی علیحدگی کا باعث بنے۔

 بالی ووڈ خبروں کی ویب سائٹ ’ کوئی موئی‘ کے مطابق سلمان اور ایشوریا کے بریک اپ کا میڈیا میں بہت چرچا رہا،  سلمان کو مبینہ طور پر 2001 میں ایشوریہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا، جہاں کافی ہنگامہ ہوا اور انہوں نے گھر کے اندر جانے کی کوشش کی، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وہاں شادی کے لیے پرپوز کرنے آئے تھے لیکن ایشوریہ تیار نہیں تھیں، اس سب تماشے کے باوجود ایشوریہ نے سلمان کو اپنے گھر میں آنے دیا لیکن ان کے رشتے میں دراڑ آچکی تھی۔
سنہ 2002 میں ایشوریہ رائے نے عوامی سطح پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی اور سلمان پر کئی سنگین الزامات عائد کیے، اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’وہ سلمان کے ساتھ ان کے بدترین دور جس میں وہ شراب نوشی اور شخصی مسائل سے نبرد آزما تھے، ان کے ساتھ رہیں، لیکن بدلے میں انہیں زبانی، جسمانی، ذہنی بدسلوکی اور ذلت ملی۔‘
اپنے زمانے میں بالی ووڈ کی خوب صورت ترین ہیروئنز میں شمار ہونے والی اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتے کو ’نہایت ناخوش گوار تجربہ قرار دیا۔‘
وہ اس بات سے بھی پریشان تھی کہ کس طرح غلط معلومات اور جھوٹی افواہیں سے ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ایشوریہ کا دعویٰ تھا کہ سلمان خان کے رشتے دار اور دوست ان کی ساکھ اور کاروباری رابطوں کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔

Watch Live Public News