بھارتی بیانیہ دفن ہوچکا، اب مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے،اسحاق ڈار

بھارتی بیانیہ دفن ہوچکا، اب مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے،اسحاق ڈار
کیپشن: بھارتی بیانیہ دفن ہوچکا، اب مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے،اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: پاکستانی نائب وزیراعظم اور سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارتی نیونارمل بیانیہ دفن ہوچکا۔ اب اگر مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پر تحفظات تھے۔ ہم نے کہا تھا کہ یا تو کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی کریں یا انہیں سرحد سے دور لے جائیں۔تاہم اب افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔اس کی وجوہات دیکھیں گے۔

انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

نائب وزیراعظم نے مزیدکہا کہ اگر بھارت مذاکرات چاہتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی مسئلہ نہیں، ہم کسی کو نہیں کہہ رہے کہ ہر صورت مذاکرات کرائے جائیں۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آذر بائیجان اور آرمینیا کے معاملات درست ہو چکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے۔

Watch Live Public News