ویب ڈیسک: اسلام میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیشن کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو کروڑوں روپے کا قیمتی سامان لے اُڑے۔
پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکو رمیش کمار کے گھر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ ڈاکو گھر سے 5 قیمتی گھڑیاں، چشمے اور جوتے لے گئے۔ رمیش کمار نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو مجموعی طور پر میرے گھر سے 2 کروڑ کا سامان لے گئے ہیں۔
سابق رکن اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ ڈاکو ملازموں سے میرے بارے تفصیلات مامگتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ڈاکو آپس میں پشتو میں بات کر رہے تھے۔