ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی اور اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ( ای سی سی) کی مشترکہ کاوشوں سے ریفائننگ سیکٹر میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
ای سی سی نے سنر جیکو کے پٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیہ فریم ورک کی منظوری دے دی۔ سنر جیکو اب اوگرا معاہدے پر براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی کے تحت عملدرآمد کر سکے گا۔ پالیسی کا مقصد ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، یورو-فائیو ایندھن کی تیاری اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔
صنعتی ماہرین نے اس فیصلے کو ریفائنری اپ گریڈیشن کے لیے گیم چینجر قرار دے دیا۔ براؤن فیلڈ پالیسی پر عملدرآمد سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور صنعتی جدید کاری کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔