سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، سونے کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونا 3172 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے کا ہو گیا۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 3447 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب ، چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کے اضافے سے 4202 روپے ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News