ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیٹنگ ایپ اور دیگر غیر قانونی ایپز کی تشہیر کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ٹھوس شواہد حاصل ہونے کے بعد سوشل میڈیا انفلونسر اور یو ٹیوبرز کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔
سسڑالوجی چینل کی اقراء کنول ، انس علی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا انفلونسر محمد حسنین شاہ اور مدثر حسن کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ تمام کو دو ستمبر گیارہ بجے این سی سی آئی اے لاہور آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
جوئے کی تشہیر
سسڑالوجی چینل کی اقراء کنول، انس علی اور مدثر حسن کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے نوٹسز جاری pic.twitter.com/bQPr1XvnoY
— Muhammad Umair (@MohUmair87) August 30, 2025
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی نشاندہی پر این سی سی آئی اے نے جوئے کی ایپ پروموشن مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈکی بھائی نے دوران تفتیش ایپ کی پرموشن میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کی ہے۔ ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ پروموشن کی رقم دبئی کے اکاؤنٹس میں منگوائی۔ ملزم ڈکی بھائی سے دبئی کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔
این سی سی ائی اے کے مطابق ڈکی بھائی سے جوئے کی دیگر ایپ سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ڈکی بھائی جسمانی ریمانڈ پر این سی سی ائی کی تحویل میں ہیں۔ ڈکی بھائی کو یکم ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔