ویب ڈیسک: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر ٹی 20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔
پولارڈ کرس گیل کے بعد ٹی 20 میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈین کرکٹر 14 ہزار رنز کے ساتھ 300 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے 19 رنز کی اننگز کے دوران ایک چھکا بھی لگایا اس طرح وہ سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ایون لوئس 203 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر تھے۔
خیال رہے کہ کیرون پولارڈ 700 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے ہیں اور ان کا نام ریکارڈ بک میں درج ہوچکا ہے۔ پولارڈ نے یہ اعزاز سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میجر لیگ کرکٹ میچ میں ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا۔