ایشیاء کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

ایشیاء کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
کیپشن: ایشیاء کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کے 19 میں سے 18 میچز کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ ایشیاکپ کے میچز یواے ای کے وقت کے مطابق شام 6:30  جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 7:30بجےشروع ہوں گے۔15 ستمبر  کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔

ابو ظہبی میں یواے  ای اور عمان کےدرمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ شام کو 6:30 بجے شروع ہو گا۔میچز کے اوقات کار میں تبدیلی  موسم کی وجہ سے کی گئی ہے۔

شائقین کی آسانی کو مدنظررکھتے ہوئے میچز کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔اس سے قبل ایشیاکپ کے میچز شام کو 6 بجے شروع ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News