ویب ڈیسک: سہ ملکی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔
یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا پائی۔
متحدہ عرب امارات کے اوپنر بلے باز محمد ذوہیب کو حسن نواز نے 5ویں اوور میں 13 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ محمد وسیم 33 رنز بناکر حسن نواز کے بال پر رن آؤٹ ہوگئے۔
یو اے ای کی طرف سے ایتھان ڈی ساوزا 3 رنز بناکر کیچ حسن نواز کے بال پر جبکہ عالیشان شرفو صائم ایوب کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ راہول چوپڑا نے 11، دھرو پراشار 15، ساغر خان 11 اور حیدر علی نے ایک رن بنایا۔
اس سے قبل پاکستان کی طرف سے میچ کے آغاز پر بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان پہلے اوور میں ہی 8 رنز بناکر جنید صدیقی کے بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ فخر زمان 6 رنز بناکر حیدر علی کے بال پر پویلین لوٹ گئے۔
میچ کے 7ویں اوور میں ٹیم کے کپتان سلمان آغا محض 5 رنز بناکر ساغر خان کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 بالز پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ساغر خان کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد حسن نواز نے 26 بالز پہ 56 رنز کی متاثرکن اننگز کھیلی اور حیدر علی کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے تو دوسری طرف محمد نواز (25 رنز)، محمد حارث (1 رن)، حسن علی (9 رنز)، فہیم اشرف (16 رنز) اور سلمان مرزا (3 رنز) بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل گزشتہ روز افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔