(ویب ڈیسک ) وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں مریضوں کے لئے '' اے آئی پاورڈ سیکنر'' متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز کو معروف چینی کمپنی علی بابا ایگزیکٹوز نے میٹنگ میں بریفنگ دی۔جس میں بتایا گیا کہ '' اے آئی پاورڈملٹی ڈیزیز سیکنگ سلو شن نام کنٹراسٹ سی ٹی '' سے دو منٹ میں دس بیماریوں کی تشخیص ممکن ہے۔
'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر ''سے ہربیماری کی سیکنگ،تشخیص، علاج اور مینجمنٹ کی جا سکے گی ۔'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر ''سے پانچ مہلک کینسر کی بروقت نشاندھی ہوگی۔'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر ''سے پینکریاز،لیور کینسر کی تشخیص ہوسکے گی۔
'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر ''کے ذریعے مختلف اقسام کے کینسر کی سکریننگ کی سہولت میسر ہوگی۔'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر ''سے معدے(Gastric Cancer)کے کینسر،لبلبے(Pancreatic Cancer)کے کینسر،غذائی نالی(Esophageal Cancer)کے کینسر،بڑی آنت(Colorectal Cancer)کے کینسر،جگر(Liver Cancer) کے کینسر،شہ رگ (Acute Aortic Syndrome) کے کینسر کی سکریننگ ہوگی ۔
'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر ''سے دل اور خون کی شریانوں (CVD Risk Assessment) سے متعلق بیماریوں کے خطرات کا جائزہ لیا جاسکے گا۔'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر '' سے پٹھوں، چربی (Fat and Muscle Quantification)کی صحت کا بھی جائزہ ممکن ہوگا۔
'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر ''سے(Osteoporosis Assessment) ہڈیو ں کی کمزوری کی تشخیص، علاج اور مینجمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر '' سے جگر پر چربی (Fatty Liver Assessment)کی تشخیص کی جا سکے گی۔
'' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر '' نظام طبی تشخیص کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ '' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر '' نظام روایتی تشخیصی طریقوں کے ساتھ معاون ٹیکنالوجی کے طور پر کام کرے گا۔