کشمیر پر عالمی خاموشی، ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر کی شدید تنقید 

کشمیر پر عالمی خاموشی، ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر کی شدید تنقید 

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں مقیم کشمیری رہنما ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر نے عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ World Kashmir Freedom Movement (WKFM) کے صدر ہیں۔ وہ کشمیری حقِ خودارادیت کے حامی اور  بھارتی انتظامیہ کو کشمیر میں ’’نوآبادیاتی قبضہ‘‘ قرار دیتے ہیں۔

   ڈاکٹر مزمل نے کشمیر کا موازنہ فلسطین سے کیا۔انہوں نے اسرائیل کی کارروائیوں پر عالمی توجہ کا حوالہ دیا۔   ان کے مطابق فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی اقدامات عالمی سطح پر نمایاں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات پر ایسا عالمی ردِعمل نہیں آتا۔

   ڈاکٹر مزمل نے کہا  کہ”جب کشمیر کی بات آتی ہے تو بھارت نہ صرف کشمیر کے اندر ایک قیامت برپا کرتا ہے بلکہ پھر پورے علاقے کو مکمل طور پر، غیر قانونی طور پر ضم کرلیتا ہے، اور اس پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آتا۔“

   انہوں نے مزید کہا کہ  ”میں اکثر ایک متنازع اصطلاح بھی استعمال کرتا ہوں کہ بھارت وہاں کامیاب ہوگیا جہاں اسرائیل ناکام رہا۔“

   ڈاکٹر مزمل نے 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔وہ کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔

وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ہندوتوا اور صہیونیت کے درمیان مماثلتیں بھی بیان کرتے ہیں۔

ڈاکٹر مزمل کا تازہ بیان کشمیر اور فلسطین پر عالمی ردِعمل میں مبینہ دوہرے معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

Watch Live Public News